استنبول (ویب ڈیسک) ترکی میں جہاز کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے دو نوجوان ٹریفک حادثے کا نشانہ بن کر ہلاک ہوگئے۔ 17 سالہ محمد بزکرت اور 19 سالہ کیگلر سواسی دیگر دوستوں کے ہمراہ ایک ایئر پورٹ کے باہر روڈ کے بیچ میں لیٹ گئے۔ نشے کی حالت میں موجود ان نوجوانوں کا مقصد جہاز کے ساتھ سیلفی لینا تھا تاہم روڈ پر آرہا ایک ٹرک اندھیرے کے باعث انہیں نہ دیکھ پایا۔ دیگر دوست ٹرک کی آمد سے قبل اپنے آپ کو وہاں سے ہٹانے میں کامیاب رہے تاہم مذکورہ بالا نوجوان اس ٹرک کے نیچے آکر ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعے سے قبل تمام نوجوان شراب نوشی کررہے تھے۔ ڈرائیور نے ایمرجنسی سروسز کوفون کرکے طلب کرلیا۔ دونوں نوجوانوں کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔
0 Comments