(04 اگست 2014 (21:33)
میکسیکو (نیوزڈیسک) میکسیکومیں فیس بک پر اپ لوڈ کرنے کے لئے بندوق کے ساتھ تصویر بنانے کے دوران نوجوان اچانک گولی چلنے سے اپنے ہاتھوں ہی مارا گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق متاثرہ نوجوان آسکر اوٹیرو اگوئلیر کی عمر 21سال تھی اور حادثہ کے وقت وہ نشہ میں دھت تھا۔ آسکر کے ہمسائے نے مقامی اخبار کو بتایا کہ ” میں نے گولی چلنے کے بعد کسی کی درد بھری آواز سنی تو فوراً پولیس کو آگاہ کیا۔ پولیس جب موقع پر پہنچی تو آسکر اس وقت تک زندہ تھا۔“ اس ضمن میں وزیر پبلک سکیورٹی نے میڈیا کو بتایا کہ آسکر فیس بک پر اپ لوڈ کرنے کے لئے بندوق کے ساتھ اپنی تصویر بناتے ہوئے حادثہ کا شکار ہوا۔ اس کے سر پر گولی لگی، تاہم مزید تحقیقات کے لئے آسکر کے ایک دوست کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ آسکر کی طرف سے فیس بک پر پہلے اپ لوڈ کی جانے والی تصاویر میں واضح طور پر اسے شراب کی بوتلوں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
0 Comments