https://machitrar009.blogspot.com/

Responsive Advertisement

https://machitrar009.blogspot.com/2022/08/regional-connectivity-for-future.html

://machitrar009.blogspot.com/2022/07/secp-organizes-high-power-session-on.html

About Us

Lorem Ipsum is simply dummy text of the printing and typesetting industry. Lorem Ipsum has been the industry's.

Pages

Technology

Advertisement

Recent in Technology

عروج آفتاب ایک بار پھر گریمی ایوارڈز کیلئے نامزد


گلوکارہ عروج آفتاب پہلی پاکستانی گلوکارہ ہیں جنہوں نے گزشتہ سال اپنے مشہور گانے ’محبت‘ کے لیے گریمی ایوارڈ جیتا تھا۔

حال ہی میں عروج آفتاب کو بھارتی گلوکارہ انوشکا شنکر کے ساتھ ان کے گانے ’اُدھیڑو نا‘ کے لیے گریمی ایوارڈ کی’بہترین گلوبل میوزک پرفارمنس‘ کی کیٹیگری میں دوسری بار نامزد کیا گیا ہے۔

گلوکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی گریمی ایوارڈز میں سال 2023ء کے لیے نامزدگی سے متعلق نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والی  خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔

اُنہوں نے اس خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے گریمی ایوارڈز میں دوسری بار نامزدگی ملنے پر حیرت اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔

گلوکارہ نےاپنی نامزدگی کے بارے میں اپنے جذبات کا اظہار کرنے کے لیے ایک ویڈیو پیغام بھی شیئر کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنا ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’او میرے خدا! (اُدھیڑو نا) کو گریمی ایوارڈز میں نامزد کیا گیا ہے‘۔

اُنہوں نے ویڈیو پیغام میں ہنستے ہوئے خود کو، انوشکا شنکر، مایو گلکرسٹ اور ندجے نوردھوئس کو یہ نامزدگی ملنے پر مبارکباد بھی دی۔

اُنہوں نے کہا کہ’میں بہت جذباتی اور بہت خوش ہوں‘۔ 

اُنہوں نے مزید کہا کہ’میں ابھی جہاز کے اس ہال میں ہوں، ہم تقریباً 20 منٹ میں پرفارم کرنے والے ہیں اور میں نہیں جانتی کہ میں یہ کیسے کروں گی لیکن یہ بہت زبردست ہے‘۔


Post a Comment

0 Comments

Ad Code

Responsive Advertisement