پاکستان سپر لیگ سیزن 8 اور 7
کی فاتح لاہور قلندرز کو سیزن 9 شروع ہونے سے قبل ہی بڑا دھچکا لگا گیا
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان لیگ سپنر
راشد خان کی کمر کے نچلے حصے کی سرجری کے بعد انکی آئندہ ماہ پاکستان سپر لیگ (پی
ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے، افغان ٹیم کے ہیڈکوچ جوناتھن
ٹروٹ کا کہنا ہے کہ ٹیم انتظامیہ راشد کی انجری کو احتیاط سے سنبھالے گی جبکہ لیگ
اسپنر اب بھارت میں شیڈول دیگر ٹی20 میچز کیلئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے،واضح
رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا آغاز 17 فروری کو ہوگا جبکہ پہلا میچ لاہور کے قذافی
اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، ایونٹ کا فائنل 18 مارچ کو کراچی میں شیڈول ہے۔
0 Comments