لاہور، پاکستان،
16 جنوری، 2024: ماجد الفطیم کی جانب سے پاکستان میں فعال ادارے کارفور نے فورٹریس
اسٹیڈیم میں واقع ملک میں اپنے فلیگ شپ کارفور اسٹور کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا
اعلان کردیا۔اس حوالے سے کارفور نے میسپرو انرجی پرائیوٹ لمیٹڈ (Maspro
Energy (Pvt) Ltd) کے ساتھ950KW کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ فورٹریس اسٹیڈیم میں واقع یہ اسٹور
کارفور کا پہلا سولر انجی پر چلنے والا اسٹور ہے، جو کمپنی کی بہتر مستقبل سے جڑی کاوشوں
کا ثبوت ہے۔
اس اقدام کے
تحت کا رفور سالانہ 560 ہزار کلو گرام سے زیادہ کاربن کے اخراج کی کمی کا باعث بنے
گا۔ ریٹیل سیکٹر میں ماحول دوست طرز عمل کو اپنانے میں سرِ فہرست ہونے کے ناطے، کارفور
پاکستان 2024 میں اپنے بیشتر اسٹورز کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کے لئے پُر عزم ہے۔
ماجد الفطیم
ریٹیل میں کارفور پاکستان کے کنٹری منیجر، عمر لودھی نے اس حوالے سے اپنے خیالات کا
اظہار کرتے ہوئے کہا کہ: ”ماجد الفطیم ایسے
ماحول دوست اقدامات کے لیے پُرعزم ہے جو نہ صرف ماحولیات کو فائدہ پہنچاتے ہیں بلکہ
مقامی معیشت پر بھی مثبت اثرات ڈالتے ہیں۔ گرین انرجی کی طرف ہماری منتقلی پاکستان
کے سرسبز مستقبل کو فروغ دینے کے لیے ہماری لگن کی عکاسی کرتی ہے۔“
انہوں نے مزید
کہا کہ: ”یہ اہم اقدام ماحولیات کے حوالے سے ہماری ذمہ دارانہ کارروائیوں کو بھی واضح
کرتا ہے۔ ہم سپلائی چینز اور آپریشنز پر محیط بہترین طریقوں کی نشاندہی اور ان پر عمل
درآمد کے لئے پرعزم ہیں اور اپنے کسٹمرز کو'Shop Smarter and Live Better'کی سہولت فراہم کررہے ہیں۔“
کارفورپاکستان 2009 سے
سالانہ لاکھوں پاکستانی صارفین کے لیے ایک قابل اعتماد پارٹنر رہا ہے۔ اس وقت کراچی،
لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، اور گوجرانوالہ جیسے بڑے شہروں میں 13کارفور اسٹورزفعال
ہیں اور پاکستان میں تقریباً 14 ارب روپے کی حالیہ سرمایہ کاری کو مزید توسیع دینے
کا ارادہ رکھتے ہیں۔
0 Comments