https://machitrar009.blogspot.com/

Responsive Advertisement

https://machitrar009.blogspot.com/2022/08/regional-connectivity-for-future.html

://machitrar009.blogspot.com/2022/07/secp-organizes-high-power-session-on.html

About Us

Lorem Ipsum is simply dummy text of the printing and typesetting industry. Lorem Ipsum has been the industry's.

Pages

Technology

Advertisement

Recent in Technology

سندھ پریمیئر لیگ کے پہلے ایڈیشن کا شیڈول آگیا

 

سندھ پریمیئر لیگ (ایس پی ایل) کے پہلے ایڈیشن کا شیڈول سامنے آگیا۔ ایونٹ 25 جنوری سے کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ 

جمعرات 25 جنوری کو شام 6 سے 7 بجے تک افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوگا جس کے بعد کراچی غازیز اور حیدرآباد بہادرز کا میچ ساڑھے 8 بجے کھیلا جائیگا۔

جمعہ 26 جنوری کو سہ پہر 3 بجے لاڑکانہ چیلنجرز اور سکھر پیٹریاٹز آمنے سامنے ہوں گے اسی دن دوسرے میچ میں رات آٹھ بجے کراچی غازیز اور میرپور خاص ٹائیگرز آپس میں ٹکرائیں گے۔

ہفتہ 27 جنوری کو پہلا میچ تین بجے بینظیر آباد لالز اور حیدرآباد بہادرز کے درمیان میچ کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا میچ رات آٹھ بجے لاڑکانہ چیلنجرز اور میرپور خاص ٹائیگرز کے درمیان کھیلا جائیگا۔

اتوار 28 جنوری کو پہلے میچ میں تین بجے کراچی غازیز اور سکھر پیٹریاٹز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گیں جبکہ دوسرے میچ میں رات آٹھ بجے لاڑکانہ چیلنجرز اور بےنظیر آباد لالز ٹکرائیں گی۔

پیر 29 جنوری کو پہلے میچ میں میرپور خاص ٹائیگرز اور سکھر پیٹریاٹز آمنے سامنے ہوں گے جبکہ دوسرا میچ رات آٹھ بجے کراچی غازیز اور بینظیر آباد لالز کے درمیان کھیلا جائیگا۔

منگل 30 جنوری کو پہلا میچ تین بجے میرپور خاص ٹائیگرز اور حیدرآباد بہادرز کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ دوسرے میچ میں رات آٹھ بجے سکھر پیٹریاٹز اور بینظیر آباد لالز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

بدھ 31 جنوری کو پہلا میچ تین بجے کراچی غازیز اور لاڑکانہ چیلنجرز کا مابین ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں حیدرآباد بہادرز اور سکھر پیٹریاٹز مدِ مقامل ہوں گی، یہ میچ رات 8 بجے ہی کھیلا جائے گا۔ 

جمعرات یکم فروری کو پہلے میچ میں تین بجے بینظیر آباد لالز اور میرپور خاص ٹائیگرز مقابلہ کریں گے جبکہ 



دوسرے میچ میں رات آٹھ بجے حیدرآباد بہادرز اور لاڑکانہ چیلنجرز کے درمیان جوڑ پڑے گا۔ 

جمعہ دو فروری کو کوالیفائر شام سات بجے کھیلا جائیگا، ہفتہ تین فروری کو پہلا ایلیمنیٹر شام سات بجے ہوگا۔

اتوار چار فروری کو دوسرا ایلیمینیٹر شام سات بجے کھیلا جائیگا جبکہ ایونٹ کا فائنل پیر 5 فروری کو شام سات بجے کھیلا جائے گا۔


Post a Comment

0 Comments

Ad Code

Responsive Advertisement